امریکا میں سپریم کورٹ کے ججوں پر نئے قوانین کا اطلاق

امریکا میں سپریم کورٹ کے  ججوں پر نئے قوانین کا اطلاق

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں سپریم کورٹ اور وفاقی ججوں کے لیے نئے قوانین کا اطلاق ہوگیا۔ججوں کو مفت سفر اور کھانے یا تحائف کی تفصیل فراہم کرنی ہوگی۔

 نئے قوانین ججوں کو معلومات عوام سے چھپانے سے روکیں گے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نئے قواعد و ضوابط میں ججوں کو غیر کاروباری تحائف بتانے کی ضرورت نہیں ہوگی جبکہ کمرشل جائیدادوں میں قیام، مہمان نوازی اور تحائف کا بتانا ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں