رہنما اپنی سیاست کیلئے مذہب کا استعمال بند کردیں تو نفرت انگیز تقاریر ختم ہوجائیں گی:بھارتی سپریم کورٹ

رہنما اپنی سیاست کیلئے مذہب کا  استعمال بند کردیں تو نفرت انگیز تقاریر  ختم ہوجائیں گی:بھارتی سپریم کورٹ

نئی دہلی(دنیا مانیٹرنگ)بھارتی سپریم کورٹ نے کہاہے کہ اگر سیاستدان مذہب کا استعمال بند کردیں تو نفرت انگیز تقاریر کا معاملہ ختم ہوجائے گا۔

زیادہ مسائل اس وقت سر اٹھاتے ہیں جب سیاستدان اپنی سیاست میں مذہب کا استعمال شروع کردیتے ہیں،عدالت نے نفرت انگیز تقاریر کو شیطانی چکر قراردیا،جسٹس کے ایم جوزف اور جسٹس بی وی نگراٹھنا نے نفرت انگیز تقاریر سے متعلق ایک کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ سیاست میں مذہب کو شامل کرنا جمہوریت کیلئے خطرناک ہے ،عدالت نے کہا کہ ہم آخرکتنے افراد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرسکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں