جی 20اجلاس جرائم چھپانے کی بھارتی کوشش :حریت کانفرنس

 جی 20اجلاس جرائم چھپانے کی بھارتی کوشش :حریت کانفرنس

سرینگر (اے پی پی )کل جماعتی حریت کانفرنس مقبوضہ جموں و کشمیر کے رہنماؤں خادم حسین اور سید سبط شبیر قمی اور آزاد کشمیر شاخ کے کنوینئر محمود احمد ساغر نے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ۔۔۔

 بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جی 20اجلاس کا انعقاد کرکے اپنے جرائم کو چھپانے کی کوشش کی،سرینگر میں جی 20اجلاس کا بائیکاٹ کرنے پر چین، ترکیہ، سعودی عرب، مصر،انڈونیشیا ، میکسیکو اور عمان کے مشکور ہیں،دریں اثنا ضلع پلوامہ میں اونتی پورہ کے علاقہ میں تیز رفتار ٹرک نے بھارتی فورسز کی گاڑی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 3 پیراملٹری اہلکار زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں