آسٹریلوی یونیورسٹیوں میں بھارتی طلبہ کے داخلوں پر پابندی عائد

آسٹریلوی یونیورسٹیوں میں بھارتی  طلبہ کے داخلوں پر پابندی عائد

سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا کی متعدد یونیورسٹیوں نے دھوکہ دہی کے واقعات میں اضافے کے باعث بھارتی ریاستوں کے طلبہ کے داخلوں پر پابندی عائد کر دی ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وکٹوریہ یونیورسٹی، ایڈتھ کوون یونیورسٹی، ٹورینس یونیورسٹی اور سدرن کراس یونیورسٹی نے اپنے ایجوکیشن ایجنٹس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پنجاب، ہریانہ ،گجرات ، اترا کھنڈاور اترپردیش کے طلبہ کی بھرتیاں نہ کریں۔ان یونیورسٹیوں نے دھوکہ دہی کے واقعات میں اضافے کے باعث بھارتی طلبہ کے داخلے فوری روکنے کا فیصلہ کیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کے طلبہ کے داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ۔ 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں