ایل سلواڈور:جرائم پیشہ گروپوں سے تعلق پر سابق صدر کو 14 سال قید

ایل سلواڈور:جرائم پیشہ گروپوں سے  تعلق پر سابق صدر کو 14 سال قید

سان سلواڈور (رائٹرز)ایل سلواڈور کی عدالت نے جرائم پیشہ گروپوں کیساتھ روابط کے الزام میں سابق صدر ماؤریسیو فونس کو 14 سال قید کی سزا سنا دی۔

 عدالت نے سابق صدر کے معاون وزیر انصاف کو اسی الزام میں 18 سال قید کی سزا سنائی۔  دونوں سابق رہنما ایل سلواڈور کے عوام کا تحفظ کرنے کی ذمہ داری ادا کرنے کے بجائے انتخابی فائدے کیلئے جرائم پیشہ گروپوں کیساتھ رابطے میں رہے ، ان کے کارندوں کے طور پر کام کرتے رہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں