شمالی کوریاکے جاسوس سیٹلائٹ کا تجربہ ناکام ، سمندر میں گر کر تباہ

شمالی کوریاکے جاسوس سیٹلائٹ  کا تجربہ ناکام ، سمندر میں گر کر تباہ

پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی کوریا کے جاسوس سیٹلائٹ کا تجربہ ناکام ہوگیا، سیٹلائٹ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا،راکٹ کو شمالی فیونگان صوبے میں سوہائے سیٹلائٹ لانچنگ گراؤنڈ سے مقامی وقت کے مطابق بدھ 31 مئی کی صبح چھ بجکر 27 منٹ پر لانچ کیا گیا۔

 تاہم راکٹ نارمل پرواز کے دوران پہلے مرحلے میں الگ ہونے کے بعد دوسرے مرحلے کے دوران انجن میں غیر معمولی نقص کے باعث سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا،اس حوالے سے پیانگ یانگ حکام کا کہنا ہے کہ وہ سیٹلائٹ لانچ میں سامنے آنے والے سنگین نقائص کی مکمل چھان بین اور ان پر قابو پانے کے لیے فوری سائنسی اور تکنیکی اقدامات کریں گے اور جلد از جلد دوسری لانچنگ شروع کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں