منی پور فسادات رکوانے میں بی جے پی نے جان بوجھ کر سستی دکھائی:سماجی رہنما کا انکشاف

منی پور فسادات رکوانے میں  بی جے پی نے جان بوجھ کر سستی  دکھائی:سماجی رہنما کا انکشاف

امپھال(دنیا مانیٹرنگ)منی پور میں رہائش پذیر ناگاکمیونٹی کے سرکردہ رہنما نیکٹو ارلو نے کہاہے کہ قوم پرست بی جے پی نے جان بوجھ کر فسادات رکوانے میں سستی سے کام لیا۔۔۔

کرن تھاپر کو انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ جلتی ریاست منی پور میں وزیر داخلہ کا کم ازکم 25روزبعد آنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ سب کچھ جان بوجھ کر آرایس ایس سے مل کر مسیحیوں کو نشانہ بنانے کیلئے کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ منی پور میں ہندو قبیلوں  پر مشتمل میٹی کمیونٹی کو بی جے پی اور اس کی انتہاپسند تنظیموں آرایس ایس کی بھرپور حمایت حاصل ہے ۔ریاست میں مسیحی کمیونٹی کے قبیلے کوکی کے 2سو سے زائد گرجا گھروں کو نشانہ بنایاگیا۔آرایس ایس اور ہندوتوا کی دیگر قوتوں نے اس معاملے کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی ہے ۔نیکٹو ارلو نے سوال کیا کہ منی پور فسادات پر مودی کیوں خاموش ہیں،کیا وہ صرف بی جے پی کے وزیراعظم ہیں ؟بھارت میں صورتحال بہت خطرناک ہوچکی ہے ۔خصوصی حیثیت کی شقوں 370 اور 371 کے خاتمے کے بعد شمال مشرقی ریاستوں اور دہلی کے مابین اعتماد کی کمی بتدریج بڑھ رہی ہے ،ہماری مایوسی اور خوف میں اضافہ ہورہاہے ۔کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ ایک انتقام ہے ،وادی میں یہ سب نہیں ہونا چاہیے تھا،یہ بھارت کا کام ہے جو نہیں ہونا چاہیے تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں