سنگاپور میں چین ،امریکا سمیت 24 خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان کی ملاقات

سنگاپور میں چین ،امریکا سمیت 24  خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان کی ملاقات

سنگاپور(رائٹرز)سنگاپور میں دنیا کی 24خفیہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان کا خفیہ اجلاس ہوا۔۔۔

یہ اجلاس شنگریلا ڈائیلاگ سے قبل یکم جون کو سنگاپور میں ایک خفیہ مقام پر ہوا،اس اجلاس میں چین ،امریکا کے انٹیلی جنس سربراہان کے علاوہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سربراہ سمانت گوئیل بھی شریک ہوئے ،برطانیہ، کینیڈا،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے انٹیلی جنس حکام بھی شریک ہوئے ۔ایک عہدیدار کے مطابق میٹنگ اچھے ماحول میں ہوئی،تعاون اور مفاہمت کا ماحول چھایا رہا۔سنگاپور حکومت کے ترجمان نے ایسے اجلاس کی تصدیق کردی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں