پیرو،گزشتہ 4ماہ میں 3406 خواتین لاپتہ،1902بازیاب
لیما (اے ایف پی)جنوبی امریکی ملک پیرو میں رواں سال جنوری سے اپریل کے دوران 3400 سے زائد خواتین لاپتا ہو گئیں۔
محتسب آفس سے ‘‘ان کیساتھ کیا ہوا؟ ’’کے عنوان سے جاری رپورٹ کے مطابق سال 2023 کے پہلے چار ماہ کے دوران خواتین کے لاپتا ہونے کی 3406 شکایات درج ہوئیں، ان میں صرف 1902 کو بازیاب کیا گیا، 1504 تاحال لاپتا ہیں۔رپورٹ کے مطابق سال 2022 میں 5380 خواتین جن میں اکثریت لڑکیوں کی تھی، کے لاپتا ہونے کی شکایات درج ہوئیں۔