طوفان ’ لی‘ کینیڈا سے ٹکرا گیا، ایک جاں بحق ،ہزاروں افراد بجلی سے محروم

طوفان ’ لی‘ کینیڈا سے ٹکرا گیا، ایک جاں بحق ،ہزاروں افراد بجلی سے محروم

اوٹاوا (آن لائن)سمندری طوفان ‘لی’ گزشتہ روز کینیڈا کے صوبہ نووا اسکاٹیا کے مغربی حصے سے ٹکرا گیا، جس سے سڑکوں پر سیلاب آگیا، تیز ہوا ؤ ں سے درخت اکھڑ گئے اور شمالی بحر اوقیانوس کے ساحل کے نزدیک مقیم ہزاروں لوگ بجلی سے محروم ہو گئے ۔

 طوفان کی تباہ کاریوں کے سبب ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، مقامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مین میں ایک گاڑی پر درخت گرنے سے گاڑی میں سوار شہری ہلاک ہو گیا۔یو ایس نیشنل ہریکین سنٹر (این ایچ سی) نے اپنی تازہ ترین ایڈوائزری میں کہا ہے کہ گزشتہ روز ہیلی فیکس کے جنوب مغرب میں واقع ایک چھوٹے سے جزیرے لانگ آئی لینڈ سے ٹکرانے کے بعد لی طوفان شمال کی جانب بڑھ رہا ہے ، طاقتور سسٹم کے سبب تقریباً 65 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔لی طوفان اب مین میں ایسٹ پورٹ سے تقریباً 40 میل مشرق-جنوب مشرق میں اور ہیلی فیکس سے تقریباً 130 میل مغرب میں موجود ہے ، اگلے 2 روز کے دوران اس کے مسلسل کمزور ہونے کی توقع ہے ۔ ہیلی فیکس ایئرپورٹ تمام پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں