سکھ رہنما کا قتل: بھارت کی اپنے شہریوں کو کینیڈا کے کچھ علاقوں کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

سکھ رہنما کا قتل: بھارت کی  اپنے شہریوں کو کینیڈا کے کچھ  علاقوں کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

نئی دہلی (اے ایف پی)بھارتی حکومت نے اپنے شہریوں کو کینیڈا کے بعض علاقوں کا سفر نہ کرنے کی ایڈوائزری جاری کر دی۔

 نیوز ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ نفرت پر مبنی جرائم کی وجہ سے بھارت کو کینیڈا میں اپنے شہریوں کے تحفظ سے متعلق تشویش ہے ، زیادہ خطرہ کینیڈا میں بھارتی سفارتکاروں اور بھارتی کمیونٹی کے ان حلقوں کو ہے جوکہ بھارت مخالف ایجنڈے کے خلاف ہیں۔ اس لئے بھارتی شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کینیڈا کے ایسے علاقوں اور مقامات کے سفر سے گریز کریں جہاں پرتشدد واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ ادھر کینیڈا کے وزیر پبلک سیفٹی ڈومینک لی بلانک نے بھارتی ایڈوائزری مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا ہر کسی کیلئے ایک محفوظ ملک ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں