گبون، معزول صدر کا بیٹا اور اتحادی رہنما کرپشن کے الزامات میں گرفتار

گبون، معزول صدر کا بیٹا اور اتحادی  رہنما کرپشن کے الزامات میں گرفتار

لبریویل (اے ایف پی)گبون کے معزول صدر علی بونگو اوندیمبا کے بیٹے اور متعدد اتحادی کرپشن کے الزامات میں گرفتار کر لئے گئے ۔

لبریویل شہر پراسیکیوٹر نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ معزول صدر کے  بڑے بیٹے اور ان کے سابق ترجمان سمیت 10 افرا د کو کرپشن، سرکاری فنڈز کے غبن اور منی لانڈرنگ کے علاوہ انتخابی عمل میں مداخلت سمیت مختلف الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ نیوز ایجنسی کے مطابق سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ تمام گرفتار افراد کو کیش سے بھرے سوٹ کیسوں کیساتھ پیش کیا گیا جوکہ مبینہ طور پر ان کے گھروں سے برآمد کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں