شہباز اور مریم نواز لندن پہنچ گئے ، آج اہم پارٹی اجلاس میں شرکت کرینگے

 شہباز اور مریم نواز لندن پہنچ گئے ، آج  اہم پارٹی اجلاس میں شرکت کرینگے

لندن (نیوز ایجنسیاں ، مانیٹرنگ ڈٰیسک)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور سینئر نائب صدرمریم نواز لندن پہنچگئے ۔۔۔

آج پارٹی کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے ،ذرائع کے مطابق لندن میں مریم نواز کا قیام ایک ہفتے تک ہوسکتا ہے ،شہباز بھی نواز شریف کیلئے اہم پیغام لے کر لندن پہنچے ہیں ، مریم نواز،شہباز شریف اور نواز شریف کی (آج)جمعہ کو اہم ملاقات ہوگی۔ اس ملاقات میں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے حتمی پروگرام کے علاوہ الیکشن سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔ پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف پارٹی قائد نواز شریف کے بلانے پر لندن گئے ہیں، وہ مشاورت کے بعد جلد وطن واپس آئیں گے ۔روانگی سے قبل لاہور ایئر پورٹ پر شہریوں نے مریم نواز کے ہمراہ تصاویر اور سیلفیاں بنائیں اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں