19ویں صدی کے دوران برطانوی فوج کے ہاتھوں لوٹے گئے نوادرات ایتھوپیا کو واپس

19ویں صدی کے دوران  برطانوی فوج کے ہاتھوں لوٹے  گئے نوادرات ایتھوپیا کو واپس

لندن (اے پی پی)برطانیہ نے ایتھوپیا کے شہنشاہ تیوڈروس دوم کے خلاف 19ویں صدی کی لڑائی کے دوران برطانوی فوج کے ہاتھوں لوٹے گئے نوادرات واپس کر دئیے ۔

عرب نشریاتی ادارے کے مطابق لندن میں منعقدہ ایک تقریب میں ایتھوپیا کے سفارت خانے کو 1868 میں مگدالا کی لڑائی کے دوران لوٹی گئی کچھ اشیا واپس کر دی ہیں ان اشیا میں ایتھوپیا کے ایک شہزادے ، شہزادہ الیمایہو ، کے بالوں کا گھچہ ، چاندی کے 3کپ اور1شیلڈ شامل ہے ۔ واضح رہے کہ 1868 میں مگدالا کی لڑائی کے دوران 13ہزاربرطانوی فوجیوں نے شہنشاہ تیوڈروس دوم کے قلعے کا محاصرہ کیا جسے اس وقت حبشہ کہا جاتا تھا، شہنشاہ نے ہتھیار ڈالنے کے بجائے خود کو مار ڈالا تاہم بادشاہ کے بیٹے 7سالہ شہزادہ الیمایہو کو جنگ مگدالا کے بعد انگلستان لے جایا گیا اور وہیں 1879 میں 18 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں