خام تیل کی عالمی قیمتوں میں تین فیصد تک اضافہ

نیویارک (رائٹرز)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز خام تیل کی قیمتیں 3 فیصدتک بڑھ گئیں، جس سے قیمتیں رواں سیزن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
نیوز ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز برطانوی برینٹ کے سودے 2.8 فیصد اضافے کیساتھ 96.55 ڈالر فی بیرل پر ہوئے ، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس کے سودے 3.6 فیصد اضافے کیساتھ 93.68 ڈالر فی بیرل پر ہوئے ۔