نوازشریف نے اپنے خلاف سازش کرنے والوں کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا: اسحق ڈار
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا پارٹی کے قائد نوازشریف نے اپنے خلاف سازش کرنے والوں کا معاملہ اللہ پر چھوڑا تھا۔۔۔
جس کے نتیجے میں ان کے خلاف سازش کرنے والے بے نقاب ہوگئے ،لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پارٹی کا لیڈر ہی اس کا بیانیہ طے کرتا ہے ، میری سوچ ہو سکتی ہے ، لوگوں کی سوچ ہوسکتی ہے لیکن 10 بیانیے نہیں ہوتے بلکہ صرف لیڈر کا بیانیہ ہوتا ہے ، قائد نے 2017 میں ہی کہہ دیا تھا کہ میں نے اپنے خلاف سازش کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دیا ہے ، یہ ہے نواز شریف کی سوچ، دیکھیں کتنی جلدی ان کے خلاف سازش میں ملوث لوگوں کا کردار بے نقاب ہوا ہے ، اللہ تعالیٰ نے ان کرداروں کو اتنی جلدی بے نقاب کیا ہے ، کوئی کہیں منہ چھپا رہا ہوتا ہے ، کوئی کہیں سماجی تقریبات سے بھاگ رہا ہوتا ہے تو یہ سب کیا ہے ، یہ سب اللہ تعالیٰ دکھا رہے ہیں۔نواز شریف نے یہ معاملہ اللہ پر چھوڑا ہے ۔