نوازشریف کے استقبال کا قائل نہیں ،نئی پارٹی بنے گی :عباسی

 نوازشریف کے استقبال کا قائل نہیں ،نئی پارٹی بنے گی :عباسی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم و سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے استقبال کا قائل نہیں، ان کو عدالتی معاملات درست کرنے ہوں گے ۔ ش

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم و سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے استقبال کا قائل نہیں، ان کو عدالتی معاملاتدرست  کرنے ہوں گے ۔ نئی پارٹی بنے گی ۔ملک میں نئی پارٹی کی گنجائش بھی ہے اور ضرورت بھی،نواز شریف سے ملاقات میں کھل کر بات کی ہے کہ 21 اکتوبر کوواپسی کے فیصلے کی مشاورت کا حصہ نہیں تھا ۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے حسن نواز کے دفتر میں ملاقات کی۔ شاہد خاقان نے کہا کہ میاں صاحب سے ملکی حالات پر بات چیت ہوئی ، سیاست انتقام کا نام نہیں ، مجھے کسی سے کوئی شکوہ نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نئی پارٹی کی بات ٹی وی پر کھل کر کی ہے ، میں نے یہ بھی کہا کہ (ن) لیگ کی جو کارکردگی تھی اس سے متاثر نہیں ہوں، ہمیں اپنے معاملات کو تبدیل کرنا ہوگا۔ نواز شریف کا کردار ہے لیکن دیکھنا ہوگا کہ عدالتی معاملات کیسے درست ہوں گے ، انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ جو خرابیاں اور نقصانات ہیں انہیں درست کرنا ہوگا۔ مسلم لیگ ن جیتی تو وزارت عظمیٰ کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں