خالصتان نواز رہنماؤں کے خلاف مہم، املاک ضبط ، خصوصی کارڈ منسوخ

 خالصتان نواز رہنماؤں کے خلاف  مہم، املاک ضبط ، خصوصی کارڈ منسوخ

نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی حکومت نے خالصتان کے حامی سکھ رہنماؤں کو سزا دینے کیلئے ان کی املاک ضبط اور ان کے خصوصی کارڈ منسوخ کرنا شروع کر دیئے ۔ کشمیر۔۔۔

نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی حکومت نے خالصتان کے حامی سکھ رہنماؤں کو سزا دینے کیلئے ان کی املاک ضبط اور ان کے خصوصی کارڈ منسوخ کرنا شروع کر دیئے ۔ کشمیر \ میڈیا سروس کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے مہم کے دوران سکھ رہنما گروپتونت سنگھ پنوں کی املاک ضبط کر لیں، جس میں چندی گڑھ میں ان کا گھر اور امرتسر میں زرعی رقبہ شامل ہیں۔ این آئی اے سکھ رہنماؤں کے خصوصی کارڈز بھی منسوخ کر دیئے ہیں جن کی وجہ وہ بغیرویزے کے بھارت کا سفر کر سکتے ہیں، ادھر مودی حکومت نے تحقیقاتی ایجنسیوں سے کہا ہے کہ امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں آباد خالصتان نواز سکھوں کی املاک کی نشاندہی کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں