کانگو ،مظاہرین کے قتل کا الزام ، کرنل کو سزائے موت تین فوجیوں کو دس دس سال قید

 کانگو ،مظاہرین کے قتل کا  الزام ، کرنل کو سزائے موت تین فوجیوں کو دس دس سال قید

تہران (رائٹرز)ایران کے سپریم رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کیساتھ معمول کے روابط کو ہارتے ہوئے گھوڑے پر شرط لگانے کے مترادف قرار دے دیا۔

 ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کا واضح موقف ہے کہ اسرائیل کیساتھ معمول کے روابط کا جوا کھیلنے والے ممالک کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، وہ ایک ہارتے ہوئے گھوڑے پر شرط لگا رہے ہیں۔ ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایرانی سپریم لیڈر کے ریمارکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ خطے کے ملکوں اور اسرائیل کے مابین سفارتی روابط کے قیام سے روکنے کی ایرانی کوششیں ناکام ثابت ہوں گی۔ایران ہمیں ابراہام معاہدوں سے روکنے میں جیسے ناکام رہا ہے ، اسی طرح خطے میں امن کے دائرے کو توسیع دینے سے ہمیں نہیں روک سکے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں