صدر پوٹن کا آج سعودی عرب اور امارات کا دورہ، ایرانی صدر کل روس جائینگے

صدر پوٹن کا آج سعودی عرب اور امارات  کا دورہ، ایرانی صدر کل روس جائینگے

ماسکو (اے ایف پی)روس کے صدر پوٹن آج سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے ۔

ترجمان کریملن نے  رپورٹروں سے گفتگو میں کہا کہ صدر پوٹن کا دورہ سرکاری نوعیت کا ہے جس میں دوطرفہ روابط کے علاوہ توانائی ، علاقائی اور عالمی سیاست کے علاوہ حماس اسرائیل جنگ پر بات چیت ہو گی۔ صدر پوٹن جمعرات کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی میزبانی کریں گے ، جوکہ سات دسمبر کو ماسکو پہنچ رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں