کرک ، گیس سے بھرا پلاسٹک بیگ پھٹنے سے آگ لگ گئی ، 20افراد زخمی
کرک(آئی این پی)کرک میں گیس سے بھرا پلاسٹک بیگ پھٹ گیا،جس کے بعد آگ لگنے سے 20افراد جھلس گئے ،واقعہ تحصیل بانڈہ داد شاہ کے علاقے عیسک خماری میں پیش آیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمی افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے ، زخمیوں میں شامل دو بچوں کو انتہائی تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال کوہاٹ منتقل کردیا گیا ۔واضح رہے بانڈہ داد شاہ اور دیگر علاقوں میں غباروں کے ذریعے گیس سٹور کی جاتی ہے ، بچے پلاسٹک بیگ میں قدرتی گیس بھر کر گھر لے جاتے ہیں ۔