سری لنکا :مسلمانوں کی توہین پر با اثر بدھ راہب کو 4 سال قید

سری لنکا :مسلمانوں کی توہین پر با اثر بدھ راہب کو 4 سال قید

کولمبو(اے ایف پی)سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثر بدھ راہب کو 4 سال قید بامشقت اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا ۔

اے ایف پی کے مطابق بدھ راہب گلاگو ڈیٹل کو مسلمان اقلیتی آبادی کے خلاف فرقہ وارانہ نفرتکو ہوا دینے کے جرم میں سزا سنائی گئی ۔ کولمبو  ہائیکورٹ نے راہب کو مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا مجرم قرار دیا۔ راہب نے 2016 میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اسلام کے بارے میں توہین آمیز بیان دیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں