برطانوی مسلم طالبہ سکول میں نماز پڑھنے کی اجازت کا کیس ہار گئی

برطانوی مسلم طالبہ سکول میں نماز  پڑھنے کی اجازت کا کیس ہار گئی

لندن(دنیا مانیٹرنگ )برطانوی مسلم طالبہ سکول میں نماز پڑھنے کی اجازت کا کیس ہار گئی۔ لندن کے علاقے برینٹ میں واقع مائیکلا سکول میں نماز کی اجازت نہ دینے پر طالبہ نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

مائیکلا سکول کے 700 طلبا میں سے تقریبا ًنصف مسلمان ہیں۔ طالبہ نے موقف اختیار کیا  تھا کہ نماز کی اجازت نہ دینے کی پالیسی امتیازی ہے تاہم سکول کا موقف تھا کہ نماز کی اجازت دینے سے طلبا کے درمیان مل جل کر رہنے کا عمل متاثر ہوگا۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں