ایپل نے چین میں واٹس ایپ تھریڈز کو ایپ اسٹور سے ڈیلیٹ کر دیا

ایپل نے چین میں واٹس ایپ تھریڈز کو ایپ اسٹور سے ڈیلیٹ کر دیا

بیجنگ(دنیا مانیٹرنگ)ایپل نے چین میں ایپ اسٹور سے واٹس ایپ اور تھریڈز ایپس کو ڈیلیٹ کر دیا ۔

امریکی کمپنی کی جانب سے یہ اقدام چین کی حکومت کی ہدایت پر کیا گیا ۔چین کی جانب سے ان ایپس کو  قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا تھا۔ایپل کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہم ان ممالک کے قوانین پر عمل کرتے ہیں جہاں ہم کام کرتے ہیں، چاہے ہمیں ان احکامات سے اتفاق نہ بھی ہو۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں