مسجد نبوی ؐ میں گزشتہ ہفتے 55 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد

مسجد نبوی ؐ میں گزشتہ ہفتے  55 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد

ریاض(دنیا مانیٹرنگ)مسجد نبوی ؐ میں گزشتہ ہفتے 55 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد ہوئی ۔

مسجد نبویؐ کے امور کی جنرل اتھارٹی کے مطابق پچھلے ہفتے 55 لاکھ 48 ہزار 288 لوگوں کی مسجد نبویؐ میں آمد ہوئی، جبکہ 6لاکھ 77 ہزار سے زائد لوگوں نے روضہ رسولؐ پر حاضری دی۔ریاض الجنۃ میں 2لاکھ 59ہزار مردوں اور 1لاکھ 30 ہزار 832 خواتین نے نماز ادا کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں