شام:داعش کے حملے 28فوجی جاں بحق

شام:داعش کے حملے   28فوجی جاں بحق

بیروت(اے ایف پی)شام میں داعش کے حملوں میں 28فوجی جاں بحق ہو گئے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ ۔۔۔

گزشتہ روز داعش نے مشرقی صوبہ حمص میں فوجی بس پر فائرنگ کی جس  کے نتیجے میں 22شامی فوجی جاں بحق ہو گئے ۔ علاوہ ازیں داعش نے البو کمال شہر کے قریب ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا جس میں6شامی فوجی مارے گئے ۔ سرکاری میڈیا نے ابھی تک ان حملوں کے بارے میں کوئی ردعمل نہیں دیا ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں