سعودی عرب:خاتون سے غیر اخلاقی سلوک پر غیرملکی کو 5سال قید ،ڈیڑھ لاکھ ریال جرمانہ

سعودی عرب:خاتون سے  غیر اخلاقی سلوک پر غیرملکی کو  5سال قید ،ڈیڑھ لاکھ ریال جرمانہ

ریاض (اے پی پی)سعودی عرب میں خاتون سے غیر اخلاقی سلوک کرنے پر غیرملکی شخص کو 5سال قید اور ڈیڑھ لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

 اردو نیوز کے مطابق پراسیکیوشن کی جانب سے گزشتہ روزجاری بیان میں کہا گیا کہ مملکت میں آداب عامہ کے قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ایک غیرملکی پر خاتون کے ساتھ بد تمیزی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ۔ عدالتی کارروائی میں جرم ثابت ہونے پر غیرملکی کو سزا سنائی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں