گوگل:اسرائیل سے معاہدے کیخلاف احتجاج کرنیوالے مزید 20 ملازم برطرف

گوگل:اسرائیل سے معاہدے  کیخلاف احتجاج کرنیوالے  مزید 20 ملازم برطرف

کیلیفورنیا (اے ایف پی )گوگل نے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے کے خلاف احتجاج کرنیوالے مزید 20 ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا۔

 ملازمین کے نمائندوں نے بتایا کہ ابتک غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج کرنیوالے 50 سے زائد ملازمین کو کمپنی سے نکالا جا چکا ۔یاد رہے گوگل اور ایما زون نے اسرائیل سے اے آئی ٹیکنالوجی اور نگرانی سے متعلق پراجیکٹ کے معاہدے پر 2021 میں دستخط کیے تھے ۔اس پراجیکٹ کے خلاف ملازمین نے گوگل کے نیویارک اور کیلیفورنیا کے دفاتر میں دھرنا دیا تھا۔دوسری جانب گوگل نے مزید ملازمین برطرف کرنے کی تصدیق کی ہے لیکن تعداد نہیں بتائی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں