مقبوضہ کشمیر:محاصرے ،تلاشی کی کارروائیاں ،100افراد گرفتار

مقبوضہ کشمیر:محاصرے ،تلاشی کی کارروائیاں ،100افراد گرفتار

سرینگر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزنے بانڈی پورہ اور راجوری اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران سو سے زیادہ کشمیریوں کو گرفتارکر لیا ۔

ضلع راجوری کے علاقے شاہدرہ میں 67کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا۔بانڈی پورہ میں36سے زائد افراد گرفتار کئے گئے ، یہ آپریشن دو روز قبل نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک سرکاری ملازم محمد رزاق کے قتل کے بعد شروع کیا گیا تھا۔ قابض فورسزنے بانڈی پورہ میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کا بھی استعمال کیا۔ رنجی کے علاقے میں آپریشن کے دوران جھڑپوں میں نوبھارتی فوجی زخمی ہوگئے ۔ادھر سرینگر میں لوڈ شیڈنگ اور بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ دریں اثنا سرینگر سمیت مقبوضہ کشمیرکے مختلف علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں لوگوں پر زوردیا گیاہے کہ وہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنیوالی بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کیخلاف مزاحمت کریں۔ ادھر محبوبہ مفتی نے ضلع اسلام آباد میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا دفعہ 370 کی منسوخی سے تنازع کشمیرمزید الجھ گیا ۔نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے مسلمانوں کیخلاف بھارتی وزیر اعظم کے بیان کی مذمت کی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں