دنیامیں پہلی بارخاتون کو سورکے گردے کی پیوندکاری اور ہارٹ پمپ امپلانٹ ایک ساتھ

دنیامیں پہلی بارخاتون کو سورکے  گردے کی پیوندکاری اور ہارٹ  پمپ امپلانٹ ایک ساتھ

نیو یارک (اے پی) دنیامیں پہلی بار امریکامیں ایک خاتون کو سور کے گردے کی پیوند کاری کے ساتھ ساتھ ہارٹ پمپامپلانٹ بھی لگا دیاگیاہے ۔54 سالہ مریضہ لیزا پیسانو دہرے سرجیکل طریقہ کار سے گزرنے کے بعد اب صحت یاب ہو رہی ہیں۔

دل اور گردے کی بیک وقت ناکامی سے وہ شدیدبیمار ہوئیں اور موت کے قریب جاپہنچی تھیں۔نیو جرسی سے تعلق رکھنے والی لیزا پیسانو دنیا بھرمیں ایسی پہلی خاتون اوردوسری مریض ہیں جنہیں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سور کا گردہ ٹرانسپلانٹ کیا گیا ہے ۔ نیو یارک کے ایک طبی مرکزمیں ڈاکٹروں نے پہلے لیزاپیسانو کو ان کے دل کی دھڑکن برقرار رکھنے کے لیے ایک مکینیکل پمپ لگایا، جس کے کچھ دن بعد سور کے گردے کی پیوند کاری کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں