بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل عطیہ کرکے نئی زندگی دیدی

بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل عطیہ کرکے نئی زندگی دیدی

نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ) بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دیدی۔

 19 سالہ عائشہ  بھارت میں پیدا ہوئی تھیں ، اب وہ پاکستان کے شہر کراچی میں رہائش پذیر ہیں، عائشہ پہلی بار 2019 میں دل کی سنگین بیماری میں مبتلا ہوئیں اور بھارت کے شہر چنئی علاج کیلئے گئی تھیں۔عائشہ کے دل کے وال میں لیکیج تھی جس کے سبب وہ لائف سپورٹ سسٹم پر زندہ تھیں۔ دل کے وال میں لیکیج کی وجہ سے  دل کا ٹرانسپلانٹ ہونا تھا جس پر 35 لاکھ روپے کا خرچ بتایا گیا جسے ہسپتال اور چنئی شہر میں قائم ایشوریام ٹرسٹ نے برداشت کیا۔انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ اینڈ لنگ ٹرانسپلانٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کے آر بالاکرشنن کا کہنا ہے کہ عائشہ خوش قسمت ہے کہ اسے فوری دل کا عطیہ مل گیا جبکہ بیرون ملک سے آئے لوگوں کو اعضا کا عطیہ ملنا مشکل ہوتا ہے ، عائشہ کو دل کا عطیہ دہلی کے رہائشی 69 سالہ ایک شخص نے کیا جو دماغی طور پر مردہ تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دل کی پیوند کاری کے بعد عائشہ پاکستان واپس آنے کیلئے تیار ہے ، وہ فیشن ڈیزائنر بننے کی خواہش رکھتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں