امریکا ، چین کو حریف نہیں شراکت دار ہونا چاہیے :چینی صدر

امریکا ، چین کو حریف نہیں شراکت  دار ہونا چاہیے :چینی صدر

بیجنگ(دنیا مانیٹرنگ)چین کے صدرشی جن پنگ اور امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان بیجنگ میں ملاقات ہوئی ہے ۔

اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کو حریفوں کے بجائے شراکت دار ہونا چاہیے اور اختلافات محفوظ رکھتے ہوئے مشترکہ بنیاد پر کام کرنا چاہیے ، چین پراعتماد اور خوشحال امریکا کو دیکھ کر خوش ہے ، امید ہے کہ امریکا بھی چین کی ترقی پرمثبت نظریہ رکھے گا۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں