بھارت میں عام انتخابات کا دوسرا مرحلہ، 88 نشستوں پر ووٹنگ

بھارت میں عام انتخابات کا دوسرا مرحلہ، 88 نشستوں پر ووٹنگ

نئی دہلی(دنیا مانیٹرنگ)بھارت میں عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 13 ریاستوں میں لوک سبھا کی 88 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔

 دوسرے مرحلے میں کیرالہ کی20، کرناٹکا کی 14، راجستھان کی 13، اتر پردیش کی 8، مہاراشٹرا کی 8، مدھیہ پردیش کی 7، آسام کی 5، بہار کی 5، بنگال کی 3، چھتیس گڑھ کی 3، مقبوضہ کشمیر کی ایک، منی پور کی ایک اور تریپورہ کی  ایک نشست پر انتخابات ہوئے ، انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 60.96 رہا۔ دوسرے مرحلے میں راہول گاندھی اور ہیما مالنی سمیت کئی قدآور شخصیات کی نشستوں پر مقابلہ ہوا۔19 اپریل سے شروع ہونے والے انتخابات سات مراحل میں یکم جون کو مکمل ہوں گے جبکہ نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں