شاپنگ سنٹر حملے میں جاں بحق پاکستانی کو آسٹریلیا کا قومی ہیرو قرار دیدیا گیا

شاپنگ سنٹر حملے میں جاں بحق پاکستانی  کو آسٹریلیا کا قومی ہیرو قرار دیدیا گیا

کینبرا(نیوز ایجنسیاں)آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانی نے سڈنی کے شاپنگ سنٹر پر حملے میں مارے جانے والے پاکستانی سکیورٹی گارڈ کو قومی ہیرو قرار دیا ہے ۔

فراز طاہر کی گزشتہ روز نماز جنازہ ادا کی گئی۔ اس موقع پر البانی نے کہا کہ آسٹریلیا فراز طاہر کی جانب سے حملہ آور کو روکنے کی کوشش کا ہمیشہ احسان مند رہے گا۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں