امریکا :ٹریفک حادثہ 3 بھارتی خواتین ہلاک

امریکا :ٹریفک حادثہ 3 بھارتی خواتین ہلاک

کیرولینا (اے ایف پی )امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا کے ہائی وے پر کار حادثے میں بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والی 3 خواتین ہلاک ہوگئیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والا ایک شخص ہسپتال میں  زیر علاج ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق گاڑی بے قابو ہو کر ہوا میں کم از کم 20 فٹ اچھلی اور پُل کے دوسری طرف موجود درخت سے ٹکرائی۔امریکی ٹریفک حکام کے مطابق گاڑی مقررہ رفتار سے تیز چلائی جارہی تھی، اس حادثے میں کوئی دوسری گاڑی ملوث نہیں۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں