مسلم حکومتوں،مغربی ممالک نے فلسطینیوں کو مایوس کیا،مشاہد

مسلم حکومتوں،مغربی ممالک نے فلسطینیوں کو مایوس کیا،مشاہد

استنبول (صباح نیوز،اے پی پی)استنبول میں فلسطین کے حوالے سے تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس شروع ہو گئی جس میں 80 ممالک کے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی رہنما شرکت کر رہے ہیں۔۔۔

کانفرنس کا افتتاح ترکیہ کے صدررجب طیب اردگان نے کیا ، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایگزیکٹو بورڈ آف پارلیمنٹیرینز فار فلسطین کے رکن و سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ فلسطینیوں کی وحشیانہ اسرائیلی قبضے کے خلاف مسلح مزاحمت بین الاقوامی قانون اور اقوام  متحدہ کے چارٹر کے تحت مکمل طور پر جائز ہے ۔فلسطین پاکستان کے ڈی این اے کا حصہ ہے ۔ مسلم حکومتوں اور مغربی ممالک دونوں نے فلسطینیوں کو مایوس کیا۔ فوری جنگ بندی اورآزاد فلسطین کے قیام کیلئے اقدامات کیے جائیں۔مشاہد نے کہا کہ پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، اسرائیل کی طرف سے غزہ کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے مشاہد حسین نے اسے 'جدید تاریخ میں پہلی براہ راست نسل کشی' قرار دیا۔ کانفرنس میں پاکستان کے پارلیمانی وفد میں سینیٹر مشتاق احمد، ایم این ایز شہریار مہر، چودھری شہباز اور جنید اکبر شامل ہیں۔پاکستانی مندوبین نے صدر اردوان اور ترک پارلیمنٹ کے سپیکر ڈاکٹر نعمان قرطولموس سے بھی ملاقاتیں کی۔

 

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں