ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہے ہیں، وزیر خزانہ

 ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہے ہیں، وزیر خزانہ

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے۔

سعودی عرب میں جاری عالمی اقتصادی فورم  کے اجلاس کے دوران خصوصی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے غیر دستاویزی معیشت کو سب سے بڑا چیلنج قرار دیا۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے بجٹ میں سالانہ آمدنی 9.4 کھرب کے قریب ہے اور آدھی معیشت غیر دستاویزی ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غریب خواتین کو حکومت کی جانب سے امدادی رقم دی جاتی ہے جبکہ خواتین کو عام شکایت یہ ہے کہ ان کے گھر کے مرد وہ نقد رقم ان سے چھین لیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین چاہتی ہیں کہ انہیں امدادی رقم ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے دی جائے۔ محمد اورنگزیب نے گرین ٹیکس اکانومی کے فریم ورک پر عمل درآمد کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا، ان کا کہنا تھا کہ عالمی بینک جیسے بین الاقوامی ادارے بھی جدید مالیاتی ڈھانچے کا جائزہ رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں