پاکستان معاشی مشکلات سے دوچار ہے:آئی ایم ایف

پاکستان معاشی مشکلات سے دوچار ہے:آئی ایم ایف

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت کئی ممالک معاشی مشکلات سے دوچار ہیں۔

عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ کم آمدنی والے ممالک کی معاشی حالت خراب ہو رہی ہے، کورونا وبا کے باعث دنیا کو 3.3 ٹریلین ڈالر کا نقصان پہنچا، کورونا کے دوران کم آمدنی والے ممالک کی معیشت زیادہ متاثر ہوئی،زیادہ مہنگائی والے ممالک میں مہنگائی اور مالی خسارے پر قابو پانا ترجیحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چند سال کی مشکلات کے باوجود ترقی اور معیشت بہتر ہے، ہم نے ترقی کے تخمینوں کو اس سال کے لئے بہتر کیا ہے، ایڈوانس معیشتوں میں امریکا کی کارکردگی اچھی ہے۔ انڈونیشیا، ملائیشیا اور بھارت جیسی ابھرتی مارکیٹس کی کارکردگی بھی اچھی ہے جبکہ چین کی کارکردگی پہلی سہ ماہی میں توقعات سے کچھ بڑھ کر اچھی رہی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں