اسحق ڈار سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی سیکرٹری جنرل کی ملاقات

 اسحق ڈار سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی سیکرٹری جنرل کی ملاقات

ریاض(اے پی پی)وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ریاض میں ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی سیکرٹری جنرل دیما الیحیی نے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کیلئے کثیر سٹیک ہولڈر کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خاص طور پر خواتین اور نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل معیشت کے ذریعے مالی شمولیت کو فروغ دینے میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔پاکستان اس سال کے آخر میں افتتاحی ڈی سی او-ڈبلیو ای ایف ڈیجیٹل ایف ڈی آئی فورم کی میزبانی کرے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں