میری گرفتاری جمہوریت پر حملہ

میری گرفتاری جمہوریت پر حملہ

نئی دہلی(اے پی پی)دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ ایکسائز پالیسی کیس میں ان کی گرفتاری اپوزیشن، جمہوریت، وفاقیت اور منصفانہ انتخابات پر حملہ ہے۔

کیجریوال کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی حکومت حزب اختلاف کو دبانے کیلئے تحقیقاتی ایجنسیوں کا استعمال کررہی ہے ۔میری گرفتاری کا مقصد عام انتخابات کے دوران انتخابی مہم میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔ دریں اثنا کانگریس کے صدر ملکار جن کھرگے نے بھی ایک بیان میں وزیر اعظم نریندر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے محض کھوکھلے دعوے اور وعدے کیے ،عوام کو مشکلات کے سوا کچھ نہیں دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں