اسرائیل سے منسلک جہاز کے عملے کو رہا کر دیا گیا ہے : ایران

اسرائیل سے منسلک جہاز کے  عملے کو رہا کر دیا گیا ہے : ایران

تہران(رائٹرز،مانیٹرنگ ڈیسک )ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ اسرائیل سے منسلک پرتگالی پرچم والے ضبط شدہ جہاز کے عملے کو رہا کر دیا جبکہ جہاز ان کے کنٹرول میں ہے ۔

یاد رہے ایران نے 13 اپریل کو آبنائے ہرمز میں 25 افراد کے عملے کے ساتھ اسرائیلی بحری جہاز ایم ایس سی ایریز کو قبضے میں لے لیا تھا۔دوسری جانب امریکی سفارش پر عن قریب یورپی ممالک کی جانب سے ایران پر مزید اقتصادی پابندیوں کا امکان ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں