بھارتی ریاست مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے  گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام

کولکتہ (دنیا مانیٹرنگ)ایک خاتون نے بھارتی ریاست مغربی بنگال کے گورنر آنند بوس پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے ۔

 گورنر نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا وہ کسی دباؤ کے آگے جھکنے والے نہیں ۔جیت سچائی کی ہی ہو گی۔واضح رہے مغربی  بنگال میں وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کی قیادت میں ترنمول کانگریس کی حکومت ہے جسکی وزیر اعظم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کیساتھ سیاسی رسہ کشی میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے ۔ ایک اعلیٰ افسر نے گورنر کیخلاف شکایت درج کرانے کی تصدیق کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں