جمہوریہ کانگو:بے گھر افراد کے کیمپ میں دھماکے ،10افراد ہلاک

جمہوریہ کانگو:بے گھر افراد کے کیمپ  میں دھماکے ،10افراد ہلاک

گوما (اے ایف پی)جمہوریہ کانگو کے علاقے گوما کے مضافات میں بے گھر افراد کے ایک کیمپ میں دھماکوں میں کم از کم10افراد ہلاک ہو گئے ۔

عینی شاہدین کے مطابق  باغیوں اور حکومت کے درمیان لڑائی کے دوران بم بے گھر لوگوں کی جھونپڑیوں پر گرے ۔حکومت کے ترجمان پیٹرک مویا نے روانڈا کی فوج اور اس کے حامیو ں پر دھماکوں کی ذمہ دار ی عائد کی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں