بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال بدستور ابتر ہے :یو ایس سی آئی آر ایف

بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال  بدستور ابتر ہے :یو ایس سی آئی آر ایف

نیو یارک(اے پی پی) امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف)نے بھارت کو مخصوص تشویش کے حامل ملکوں میں شامل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مذہبی آزادی کی صورتحال بدستور ابتر ہے ۔

رپورٹ میں کہا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کی زیر قیادت حکومت نے امتیازی قوم پرست پالیسیوں کو تقویت دی ، نفرت انگیز بیان بازی کوفروغ دیااور وہ فرقہ وارانہ تشدد کو حل کرنے میں ناکام رہی جس سے مسلمان ، عیسائی، سکھ، دلت وغیرہ متاثر ہوئے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں