یونیسکو : ’’ورلڈ پریس فریڈم ایوارڈ‘‘فلسطینی صحافیوں کے نام

یونیسکو : ’’ورلڈ پریس فریڈم ایوارڈ‘‘فلسطینی صحافیوں کے نام

غزہ ،نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک )یونیسکو نے ’’ورلڈ پریس فریڈم ایوارڈ‘‘فلسطینی صحافیوں کے نام کر دیا ۔ڈائریکٹر یونیسکو کا کہنا ہے کہ غزہ میں صحافیوں کی ہمت اورآزادی اظہار کے عزم کی پر زور حمایت کرتے ہیں۔۔۔

 یہ ایوارڈ خطرناک حالات کا سامنا کرنے والے صحافیوں کی ہمت کو خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ نے کہا ہے کہ غزہ میں ابتک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 97 صحافی مارے جا چکے ، شہید صحافیوں میں 92 فلسطینی ہیں۔غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی بمباری سے 26 افراد شہید ،51 زخمی ہوگئے ۔ 7 اکتوبر2023 سے جاری جنگ میں صیہونی حملوں سے ابتک 34ہزار 622فلسطینی شہید اور 77ہزار 867زخمی ہو چکے ۔غزہ کے ممتاز سرجن عدنان البرش اسرائیلی قید میں شہید ہو گئے ، رہائی پانے والے اُن کے ساتھی قیدیوں کا کہنا ہے کہ انہیں تشدد کر کے شہید کیا گیا۔ اسرائیل نے انہیں دسمبر میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ سے 10 دیگر میڈیکل ورکرز کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔اسرائیلی حکام کے مطابق ڈاکٹر عدنان کی موت 19 اپریل کو ہوئی، ابھی تک ان کی لاش ورثاکے حوالے نہیں کی گئی ۔50 سالہ ڈاکٹر عدنان الشفا ہسپتال کے شعبہ آرتھوپیڈکس کے سربراہ تھے ۔ ترک وزیر تجارت نے کہا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی تک اسرائیل کے ساتھ تجارت منقطع رہے گی ۔حماس رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی اسرائیلی تجاویز پر مثبت انداز میں غور ہوا ہے ۔معاہدے پر مزید بات چیت کیلئے حماس کا وفد جلد مصر آئے گا۔امریکی جامعات میں غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ،مزید سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا،ابتک پولیس مختلف یونیورسٹیوں اور کالج کیمپس سے 2 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کر چکی ۔اسرائیلی حکومت نے یرغمال بنائے گئے ایک اسرائیلی شخص کی غزہ میں ہلاکت کی تصدیق کر دی ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں