کینیڈا :سکھ علیحدگی پسند ہردیپ سنگھ نجارکے قتل میں ملوث 3افراد گرفتار

کینیڈا :سکھ علیحدگی پسند ہردیپ سنگھ  نجارکے قتل میں ملوث 3افراد گرفتار

وینکوور(اے ایف پی) کینیڈا کی پولیس نے سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے ۔

سی بی سی نیوز نے مغربی کینیڈا کی عدالت  میں جمع کرائی گئی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تینوں گرفتار افراد کو قتل اور سازش کے الزامات کا سامنا ہے ۔ ملزموں نے ہردیپ سنگھ کے قتل میں بطور شوٹر، ڈرائیور اور سپورٹر کردار ادا کیا ۔یاد رہے ہردیپ سنگھ کے قتل کو کینیڈین وزیر اعظم نے ہندوستانی انٹیلی جنس سے جوڑا تھا جس کے بعد سے کینیڈا اور بھارت کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں