ترکیہ:ٹریفک حادثے میں زخمی سوڈانی آرمی چیف کا بیٹا جاں بحق

ترکیہ:ٹریفک حادثے میں زخمی  سوڈانی آرمی چیف کا بیٹا جاں بحق

استنبول(اے ایف پی)سوڈان کے آرمی چیف عبدالفتاح البرہان کا بیٹا محمد فتح البرہان رحمانی ترکیہ میں ایک سڑک حادثے میں زخمی ہو گیا تھا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔

ترک میڈیا کے مطابق محمد فتح البرہان6 مارچ کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں اپنی موٹرسائیکل پر ایک یوٹیلیٹی گاڑی سے ٹکرا گیا تھا ۔البرہان کو ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا تھا جو گزشتہ روز ہسپتال میں انتقال کر گیا۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں