ایک بار پھر گھر میں نظر بند

ایک بار پھر گھر میں نظر بند

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر سری نگر میں ان کے گھر میں نظر بند کرتے ہوئے جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا۔

علاوہ ازیں کے ایم ایس کی ایک رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 1989کے بعد سے 20صحافی قتل اور متعدد زخمی ہو ئے ۔صحافیوں کو جان سے مارنے کی دھمکیوں، اغوا،گرفتاریوں اور دیگر مظالم کا سامنا ہے ۔ادھر بھارتی فوجیوں نے ضلع شوپیاں میں ایک نوجوان کو غیر قانونی طور پر گرفتار کر لیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں