پہلی بار لڑاکا طیارے کی مصنوعی ذہانت کی مدد سے پرواز

پہلی بار لڑاکا طیارے کی مصنوعی ذہانت کی مدد سے پرواز

کیلیفورنیا(دنیامانیٹرنگ)امریکا کے لڑاکا طیارے ایف 16 نے پہلی بار بغیر پائلٹ کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے کامیاب پروازمکمل کرلی۔

طیارے میں  امریکی ایئر چیف بھی سوار تھے ۔طیارے نے بغیر پائلٹ کے مصنوعی ذہانت کی مدد سے اڑان بھری ۔کاک پٹ میں موجود امریکی فضائیہ کے سربراہ فرینک کینڈل نے کہا کہ وہ اے آئی کے ذریعے لڑاکا طیارے کے ہتھیار چلانے کا فیصلہ کرنے کی صلاحیت پر بھی بھروسہ کرسکتے ہیں۔اے آئی کے زیر کنٹرول ایف 16طیارے نے ایئر چیف کے ساتھ کیلیفورنیا کی فضاؤں میں آزمائشی پروازکی۔تجرباتی ایف 16 جیٹ نے ایڈورڈز ایئر فورس بیس پر 550 میل فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے مختلف کرتب بھی دکھائے ۔اس دوران انسانی پائلٹ کے زیرکنٹرول دوسرا ایف 16طیارہ بھی ساتھ پروازکرتا رہااور دونوں نے ایک دوسرے کو ایک ہزار فٹ کی دوری سے مڑتے اور لوپ لیتے ہوئے جنگی حکمت عملی کے تحت کمزور پوزیشن پرلے جانے کی کوشش کی۔یہ پرواز ایک گھنٹہ تک جاری رہی ۔ایئرچیف فرینک کینڈل کا کہنا ہے کہ ایسے طیاروں کا نہ ہونا اب سکیورٹی کیلئے خطرہ ہے اور ہمیں انہیں حاصل کرنا ہوگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں