پاکستانی نژادصادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ میئر لندن منتخب ہوگئے

پاکستانی نژادصادق خان ریکارڈ  تیسری مرتبہ میئر لندن منتخب ہوگئے

لندن (اے ایف پی ) لیبر پارٹی کے امیدوار پاکستانی نژادصادق خان ریکارڈ تیسری مدت کیلئے لندن کے میئر منتخب ہو گئے ۔

انہوں نے کنزرویٹو امیدوار سوسن ہال کو آسانی سے شکست دی ۔ وہ 2000 میں اس عہدے کی تشکیل کے بعد سے تین بار اقتدار حاصل کرنے والے لندن کے پہلے رہنما بن گئے ۔انہوں نے بورس جانسن کو پیچھے چھوڑ دیا جو اس عہدے پر سب سے زیادہ عرصے تک رہے ۔صادق خان پہلی مرتبہ 2016 میں لندن کے میئر منتخب ہوئے تھے ، انہوں نے 2005 سے 2016 تک رکن پارلیمنٹ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔یاد رہے صادق خان کے والدین پاکستان سے ہجرت کر کے برطانیہ آئے تھے ۔ وہ 1970 میں لندن میں پیدا ہوئے ۔ ان کے والد بس ڈرائیور تھے ۔

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں